اسلام آباد: نامزد صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے وزارت پارلیمانی امور کا دورہ کیا اور حکام سے ملاقات کی، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس سدھو بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کا تعلق پونچھ ڈویژن سے ہے، صدر آزاد کشمیر کے لیے ان کی نامزدگی کو آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں اور خطوں کو سیاسی نظام میں نمائندگی دینے کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی جانب سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی کو علاقائی توازن اور سیاسی شمولیت کی پالیسی سے جوڑا جا رہا ہے۔ ان کی پونچھ سے نامزدگی کے ذریعے آزاد کشمیر کے تمام علاقوں کو سیاسی عمل میں ساتھ لے کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔