اسلام آباد: مہنگی بجلی اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں 35 روزہ دھرنوں کے بعد جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ کراچی کینٹ اسٹیشن سے شروع ہوگیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن مارچ کی قیادت کر رہے ہیں۔ مارچ کی کوریج کے لیے کیمرا مین عدنان علی کے ہمراہ روشن پاکستان نیوز کی ٹیم بھی رحمان بابا ایکسپریس میں موجود ہے۔