ہنگو: ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 افسران اور 4 جوانوں سمیت 6 بہادرسپوت شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں کیپٹن ابوذر فاروق اور لیفٹیننٹ شیراز بابر شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 23 سال کے کیپٹن ابوذر فاروق شہید کا تعلق گوجرانوالا سے ہے اور 22 سال کے لیفٹیننٹ شیراز بابر کا تعلق چکوال سے ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ کیپٹن ابوذر فاروق اور لیفٹیننٹ شیراز بابر نے اپنے دستےکی فرنٹ سے قیادت کرتے ہوئے جام شہدات نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود ممکنہ دیگر خوارج دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ملک کے تحفظ کے غیرمتزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔