اسلام آباد: صحافی نعیم اشرف بٹ نےنجی ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے بعض اہم رہنماؤں نے نواز شریف کو مشورہ دیا کہ صوبوں سمیت حکومت سے کیے جانے والے مطالبات کو من و عن تسلیم کرلینا چاہیے۔
صحافی کے مطابق نواز شریف نے جواب دیا کہ اگر مطالبات تسلیم کرنے کے بعد بھی سیاسی طور پر انہیں فارغ کیا جاسکتا ہے تو بہتر ہے کہ اپنی سیاست بچانے پر توجہ دی جائے۔ نعیم اشرف بٹ کے مطابق نواز شریف نے اس معاملے پر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اس معاملے میں صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی بھی نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔