کاغان: سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف نے کاغان میں سابق صوبائی وزیر اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید اختر حسین شاہ مرحوم کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر چیف آف کاغان سید مزمل شاہ، سابق سینیٹر ریٹائرڈ جنرل صلاح الدین اور سابق صوبائی وزیر سید احمد حسین شاہ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔
سابق صوبائی وزیر سید احمد حسین شاہ اور سید صلاح الدین ترمذی نے کاغان پہنچنے پر میاں محمد نواز شریف کا استقبال کیا۔ نواز شریف نے مرحوم سید اختر حسین شاہ کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور اظہارِ ہمدردی کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔