اسلام آباد: وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ شفیع جان نے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کو ان کے چیلنج کا جواب دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی مرضی سے آئیں گے۔ شفیع جان نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اپنی مرضی سے آئیں گے، آپ کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ عمران خان اور سہیل آفریدی جیت چکا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ یہ بزدلی ہے کہ دھرنوں سے بھی بھاگ گئے ہیں، ہمت ہے تو آؤ! دھرنادو، خیبرپختونخواہ سے ہوکر آیا ہوں۔

پی ٹی آئی کی دھرنے کی کوئی تیاری نہیں ہے اور اس لیے یہ اس احتجاج سے بھاگ گئے ہیں ہمت ہے تو آئیں اور کریں مارچ، عطا تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی تمام سیاسی جماعتوں پر دہشت گردوں نے حملے کیے لیکن وہ دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے بھی مکمل گریزاں رہتے ہیں امن و امان قائم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

جس پروزیراطلاعات خیبرپختونخواہ شفیع جان نے جواب میں کہا کہ اپنی مرضی سے آئیں گے۔ وزیراطلاعات شفیع جان نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اپنی مرضی سے آئیں گے، آپ کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ عمران خان اور سہیل آفریدی جیت چکا ہے۔ اسی طرح وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے الزام عائد کیا کہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنا اور ان کی مکمل سہولت کاری پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے اس کے بعد یہ خود کو کس منہ سے سیاسی لوگ کہتے ہیں پی ٹی آئی دہشت گردوں کی منظور نظر ہے۔
وزیراعلیٰسہیل آفریدی اپنے قول وفعل سے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر زیادہ لگتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی کی بی ٹیم اور ٹی ٹی اے کی سی ٹیم ہے۔ کے پی میں امن وامان کی صورتحال سب کے سامنے ہے، لیکن کے پی حکومت حالات سے لاعلم ہے۔