مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کونسل کی چار خالی نشستوں پر انتخابی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں اور امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی سیکرٹری الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا دیے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار چوہدری منظور احمد، چوہدری سعید اور مشتاق احمد منہاس نے بھی اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔

مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی، صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، وزراء حکومت سردار میر اکبر خان، کرنل (ر) وقار احمد نور، اظہر صادق، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی اور نورین عارف نے جمع کروائے۔

آزاد جموں و کشمیر کونسل کی چار خالی نشستوں پر انتخابات 12 اکتوبر کو ہوں گے۔