اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ اگر محمود خان اچکزئی وزیراعظم کی دعوت پر بیٹھ جاتے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کی گرمی نہ گزارنی پڑتی۔
علی محمد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ان کی باتیں قدرے کڑوی ہیں، تاہم وہ سب کا احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی غلط فیصلے کی وجہ سے ان کے لیڈر عمران خان جیل میں ہیں تو پھر ایسے فیصلے کرنے والوں کی انہیں کوئی پروا نہیں، کیونکہ انہیں عمران خان کی فکر ہے۔
علی محمد خان کے اس بیان میں پارٹی قیادت کے فیصلوں پر تحفظات اور عمران خان کی رہائی کے حوالے سے ان کی تشویش نمایاں ہے۔