نئی دہلی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے متعلق سوشل میڈیا اور بعض بھارتی میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ انہوں نے مسجد کی تعمیر کے لیے اپنی ملکیتی زمین وقف کی ہے، تاہم اس اقدام کے بعد زمین پر مسجد کی تعمیر روکنے کے لیے قانونی کارروائی بھی کی گئی۔

مسلم میڈیا بھارت کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے مبینہ طور پر ثانیہ مرزا کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے زمین پر ان کی ملکیت تسلیم کی اور اسے اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرنے کا قانونی حق قرار دیا۔

رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ قانونی تنازع ختم ہونے کے بعد مسجد کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور اس مقصد کے لیے ایک بڑی تعمیراتی کمپنی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ منصوبہ جلد مکمل کیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق قانونی کامیابی کے بعد ثانیہ مرزا دہلی ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوگئیں۔