راولپنڈی: گدی نشین عیدگاہ شریف پیر نقیب الرحمٰن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ حنیف ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کے صاحبزادے راجہ حیدر علی کی شادی پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویز خان، سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم خان، راجہ حبیب ایڈووکیٹ، راجہ شفیق ایڈووکیٹ اور دیگر سیاسی و سماجی رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران شرکا نے راجہ حنیف ایڈووکیٹ کو صاحبزادے کی شادی کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔