حسن ابدال: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حسن ابدال میں ایک خاندان کے ساتھ کھانا کھایا، جس نے حکومتی منصوبے ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ کے تحت اپنا مکان تعمیر کیا ہے۔

اس موقع پر مریم نواز نے خاندان کے افراد کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے گھر میں پُرسکون زندگی گزارنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے خاندان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہمیشہ خوش و آباد رکھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے گھر میں تیار کردہ کھانے کی بھی تعریف کی اور دلچسپ انداز میں کہا کہ اس سے زیادہ مزیدار بھنڈی اور دال انہوں نے شاید ہی کبھی کھائی ہو۔