لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خصوصی گلف اسٹریم طیارے کے ذریعے ہانگ کانگ کے دورے پر روانہ ہوگئیں۔ ان کے ہمراہ سینئر وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود ہیں، جبکہ علی ڈار بھی وفد میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف 30 نومبر کو ہانگ کانگ میں منعقد ہونے والے نوبیل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوبیل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کے چیئرمین پیٹر نوبیل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو اس فیسٹیول میں شرکت کے لیے خصوصی دعوت دی ہے۔
دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کی فیسٹیول میں شرکت اور دیگر سرگرمیوں سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔