تحریر: حاجی نواز رضا
بہادر باپ کی بہادر بیٹی نے گاڑی سے باہر نکل جرات کا مظاہرہ کیا بے نظیر بھٹو کی طرح جرات کا مظاہرہ کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی سیاست بہادر لوگ ہی کر سکتے ہیں
راولپنڈی میں مریم نواز کے شاندار استقبال میں جہاں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے کیا وہاں راولپنڈی کے تاجروں نے بھی اپنی بساط سے بڑھ کر مریم نواز کی آ مد پر آنکھیں فرش راہ کیں ۔ سیاسی جماعتوں میں اس طرح کے موقع پر کریڈٹ حاصل کرنے کے لئے جہاں ایک دوسرے سے مقابلہ ہوتا ہے وہاں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی جاتی حکومت پنجاب نے راجہ بازار اور سیٹلائٹ ٹائون کی تزئین و آرائش کے لئے فنڈز فراہم کئے ہیں انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر غفور پراچہ نے راجہ بازار میں مریم نواز کے شاندار استقبال کا انتظام کر رکھا تھا ان خواہش تھی کہ مریم نواز چند لمحوں کے لئے گاڑی سے باہر آئیں لیکن مریم نواز گاڑی سے باہر نہیں آئیں اس وقت سیکیورٹی کا بہانہ تراشہ گیا لیکن مریم نواز نے سیٹلائٹ ٹائون میں گاڑی سے باہر آکر اسقبالی عوام کا شکریہ ادا کیا تو شاہد غفور پراچہ کو بہت دکھ ہوا یہ الگ بات ہے مریم نواز کو معلوم ہے ان کا راجہ بازار اور سیٹلائٹ ٹاؤن میں یکساں استقبال ہوا ہے اس کا کریڈٹ جہاں وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی ، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب ، بیگم طاہرہ اورنگ زیب ،پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹردانیال چوہدری ، پارلیمانی سیکریٹری ملک ابرار ،سینیٹر ناصر بٹ ، پنجاب اسمبلی کے ارکان راجہ محمد حنیف ، ضیا شاہ , سردار نسیم خان ، سجاد خان، پیرزادہ راحت قدوسی ، شازیہ افسر اور جاوید مغل ایڈووکیٹ کو جاتا ہے وہاں انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر شاہد غفور پراچہ کو بھی کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے دن رات محنت کر کے راجہ بازار کو دلہن کی طرح سجایا ہے شاہد غفور پراچہ نے کہا کہ ہمارا اپنی قائد محترمہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ سے شکوہ ہے
ہم نے ماڈل راجہ بازار کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کیا۔ راولپنڈی آرٹس کونسل میں ایک عظیم الشان تاجر کنونشن منعقد کروایا، جس کی کامیابی کے لیے صدر مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی و پنجاب ملک شاہد غفور پراچہ نے راولپنڈی کے تمام بازاروں کے صدور اور تاجر قیادت سے مسلسل رابطے کیے اور اپنی انتھک محنت سے اس پروگرام کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کیا۔
اس تمام محنت کا مقصد صرف اور صرف اپنی قائد محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کا تاریخی استقبال کرنا اور راولپنڈی کے تاجروں کی جانب سے ان کے لیے محبت اور خلوص کا اظہار کرنا تھا
لیکن جب ہماری قائد راولپنڈی تشریف لائیں انہیں اس مقام پر رکنے کا موقع ہی نہ دیا جہاں ان کے استقبال کے لیے راولپنڈی کی تاجر برادری نے دن رات محنت کی تھی۔
حالانکہ محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ نے کمرشل مارکیٹ میں ماڈل کمرشل بازار کا افتتاح بھی کیا، سیدپور روڈ، بنی چوک اور بانسوں والا چوک پر گاڑی سے باہر تشریف لا کر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا
لیکن جس پروگرام کے لیے راولپنڈی کی تاجر قیادت نے اتنی محنت کی، وہاں نہ ہماری قائد کو تاجروں کا شکریہ ادا کرنے کا موقع دیا گیا، نہ تختی کی نقاب کشائی ہو سکی اور نہ ہی اس تاریخی محنت کو پذیرائی مل سکی
میں مریم نواز کو اس بات پر مبارک باد دیتا ہوں انہوں نے سیکیورٹی کے ایشوز کے باوجود کھلے آسمان تلے مسلم لیگی کارکنوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا۔