کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے ہوگئی۔ 

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 4 ڈالرکم ہوکر 4713 ڈالر فی اونس ہے۔