اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا تعین وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے کیا گیا۔