اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 4 اکتوبرکو احتجاج کے دوران پولیس اہلکار کی شہادت کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ کئی ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 4 اکتوبر 2025 کے احتجاج کے دوران پولیس اہلکار کی شہادت سے متعلق کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔

کیس میں عمر ایوب، عامر مغل اور حفیظ الرحمن سمیت دیگر ملزمان کو بھی اشتہاری قرار دے دیا گیا۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ ان کے حوالے سے کیس کا ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ  تھانہ نون میں درج  ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی ہے۔