اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ عوام نے امریکا ایران جنگ کی وجہ سے بہت تکلیف اٹھائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کا بجٹ متاثر ہوا۔

وعدہ ہے اور وزیر اعظم کی ہدایت بھی ہے کہ جس حد تک ممکن ہوا قیمتیں کم کریں گے۔عالمی منڈیوں میں ایران کا خام تیل دستیاب ہو گا، اسی امید پر عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں۔

واضح رہے اگلے ایک ہفتے کیلئے پیٹرولیم مصنوعا ت کی نئی قیمتوں کا اعلان جمعہ کی شب ہوگا۔