واشنگتن: امریکی ریاست آئیووا کے شہر سیڈر ریپڈز میں واقع مدر ماسک آف امریکہ کو امریکا کی قدیم ترین باقاعدہ تعمیر شدہ مسجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس تاریخی مسجد کی تعمیر 15 فروری 1934ء کو مکمل ہوئی تھی۔ اگرچہ اس سے قبل شکاگو اور نیویارک میں موجود بعض عمارتوں کو مساجد میں تبدیل کیا جا چکا تھا، تاہم مدر ماسک آف امریکہ پہلی عمارت ہے جسے ابتدا ہی سے مسجد کے طور پر ڈیزائن کرکے تعمیر کیا گیا۔ قومی تاریخی ورثے میں شامل یہ مسجد نو دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہے اور مسلمانوں کے لیے عبادت، دینی تعلیم اور روحانی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے۔