راولپنڈی: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم کی امیر العظیم مرحوم کی شخصیت اور خدمات پر تحریر کردہ کتاب ڈائریکٹر لینئر فارما طارق ملک کو پیش کی۔

اس موقع پر متحدہ مجلس عمل کے رہنما علامہ عارف حسین واحدی جماعت اسلامی اسلام آباد کے دفتر تشریف لائے، جہاں امیر العظیم مرحوم اور حافظ ادریس مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، جماعتی امور اور مرحومین کی دینی و ملی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے گفتگو بھی ہوئی۔ شرکاء نے امیر العظیم مرحوم اور حافظ ادریس مرحوم کی دینی، سیاسی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر طارق سلیم، سید اسماعیل شاہ پیشنٹ ویلفیئر آفیسر رازی ہسپتال سی بی آر ٹاؤن، طارق ملک ڈائریکٹر لینئر فارما، اقبال احمد خان سیکرٹری جماعت اسلامی شمالی پنجاب، چوہدری ظفر یاسین ڈائریکٹر AAA یاسین بلڈرز اور حافظ تنویر نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی بھی موجود تھے۔