پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کو بچانے کے لیے اگر ایمرجنسی نافذ کرنا ضروری ہوئی تو ضرور لگائیں گے، جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں پی ٹی آئی کے لیے وہ اکیلے ہی کافی ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر صدرِ مملکت، وزیراعظم اور دیگر متعلقہ ادارے حالات کو خراب سمجھیں تو ایمرجنسی کے نفاذ کی گنجائش موجود ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں نہ کوئی نمایاں سرگرمی نظر آ رہی ہے اور نہ ہی بینرز یا کارنر میٹنگز دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ ان کے بقول لانگ مارچ کے دوران صرف خود ساختہ گرفتاریاں اور روپوشیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلے صوابی پار کرکے دکھائے، ان کے پاس کوئی واضح منصوبہ بندی نہیں اور وہ مارچ کو طول دینا چاہتے ہیں۔