ایبٹ آباد: سابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اور رکن صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کے گھر غنی باغ پر چھاپے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ انہیں نظر بند کیے جانے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مشتاق احمد غنی گزشتہ تین ہفتوں سے زخمی ہونے کے باعث گھر پر بیڈ ریسٹ کر رہے ہیں۔ چھاپے کی وجوہات اور نظر بندی سے متعلق حکام کی جانب سے تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔