پشاور: وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان کے قیام، دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔

اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کے قیام، دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

ملاقات میں صوبے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے اور عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔