اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما انجینئر خرم دستگیر خان نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر گفتگو کی گئی۔