فیصل آباد: سری لنکا ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے فیصل آباد پہنچ گئی۔

تین ملکی سیریز میں سری لنکا کے علاوہ میزبان پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمنز انڈر 19 ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔

ویمنز انڈر 19 تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 2 سے 16 اکتوبر تک جاری رہے گی، جبکہ سیریز کے تمام میچز فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

تینوں ٹیموں کے درمیان مقابلوں کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔