لاہور: سٹی 42 کے گروپ ایڈیٹر نوید چودھری کی صاحبزادی کی تقریبِ رخصتی میں مختلف مکاتبِ فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر عزیز و اقارب، صحافیوں، ادیبوں اور دیگر معزز مہمانوں نے نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب میں اپنے بھانجے محمد آصف خاور کے ہمراہ شرکت کرنے والے مہمان نے پرانے دوستوں اور صحافتی ساتھیوں سے بھی ملاقات کی اور یادگار تصاویر بنوائیں۔
اس موقع پر معروف شاعر شعیب بن عزیز، سید شعیب الدین المعروف چاچو، سلیم بخاری، عظیم گوہر، آصف چودھری، میاں داؤد ایڈووکیٹ، رضوان گورایہ، شہباز احمد شیخ، صغریٰ صدف، شہزاد حسین بٹ اور ذوالفقار راحت سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں دوستوں اور ساتھیوں کی ملاقاتوں نے محفل کو یادگار بنا دیا۔