کندیاں: مجلس احرار کے مرکزی نائب صدر عبداللطیف خالد چیمہ نے خانقاہ سراجیہ نقشبندیہ مجددیہ کندیاں، ضلع میانوالی میں اپنے پیر و مرشد اور جانشین خواجہ خواجگان حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد سے ملاقات کی۔

عبداللطیف خالد چیمہ، حکیم حافظ عبدالرشید چیمہ مرحوم کے صاحبزادے اور قطب الارشاد حضرت مولانا خواجہ خان محمد نوراللہ مرقدہ کے خلیفہ مجاز کے فرزند ہیں۔ ملاقات کے دوران انہوں نے اپنے پیر و مرشد کی خدمت میں حاضری دی اور روحانی تعلق کی تجدید کی۔