اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے متعدد ملاقاتیں ہوئیں، جن میں صرف دہشت گردی کے خاتمے اور سکیورٹی امور پر بات چیت کی گئی، کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ چار ماہ قبل سہیل آفریدی سے پانچ اضلاع میں پولیس کی استعداد بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا۔ ان کے مطابق سہیل آفریدی نے فنڈز کی کمی کا ذکر کیا تو وفاقی حکومت نے اخراجات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر داخلہ کا دعویٰ تھا کہ سہیل آفریدی ان سے خفیہ طور پر ملاقات کرتے تھے اور تصاویر بنوانے سے بھی گریز کرتے تھے، تاہم وہ سکیورٹی اقدامات کو سراہتے تھے۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ مذاکرات کے پہلے دور میں سہیل آفریدی نے خود 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ پر رضامندی ظاہر کی تھی۔