لاہور: انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو (آئی پیکس) کے کامیاب اختتام پر اے پی گروپ کے اسٹال پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم اور دیگر معزز مہمانوں کے ہمراہ خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر اللہ تعالیٰ سے کاروبار میں برکت، رزقِ حلال میں کشادگی، پاکستان کی پولٹری صنعت کی مزید ترقی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا کی گئی۔
شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کی پولٹری صنعت ترقی کی نئی منازل طے کرے گی اور ملکی معیشت میں اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں ادا کرے گی۔ دعا کے اختتام پر ملک و قوم کی خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ آمین یا رب العالمین۔