راولپنڈی: سینئر صحافی ظفر اقبال اعوان کی والدہ محترمہ کو راولپنڈی کے مقامی قبرستان ڈھوک کالا خان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ بھی ڈھوک کالا خان میں ادا کی گئی، جس میں صحافتی برادری، سیاسی و سماجی شخصیات، سول سوسائٹی، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان، صحافیوں، عمائدینِ علاقہ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور سینئر صحافی ظفر اقبال اعوان اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شرکاء نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں کا سایہ اٹھ جانا ایک ناقابلِ تلافی صدمہ ہے۔ غم کی اس گھڑی میں صحافتی برادری، دوست احباب اور اہلِ علاقہ ظفر اقبال اعوان اور ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

شرکاء نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔