اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں، شہریوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں، ایسے پرتشدد اقدامات علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی کرنے والے حملے فوری بند کیے جائیں۔
وزیراعظم نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ سعودی عرب کی خودمختاری،علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے عزم پر قائم ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات اور دیرینہ وابستگی مزید مستحکم ہے۔