اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے سہیل آفریدی سے منسوب قومی ترانے اور پاکستانی پرچم سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الفاظ ایک ایسے شخص کے ہیں جو خود کو ایک صوبے کا وزیراعلیٰ کہتا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسی آزادی حاصل ہے کہ یہاں نفرت پھیلانے کا کام بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے سہیل آفریدی پر پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ ملی بھگت کا الزام بھی عائد کیا۔

وزیر دفاع کے اس بیان نے قومی ترانے، پاکستانی پرچم اور سیاسی قیادت کی ذمہ داریوں سے متعلق بحث کو ایک بار پھر موضوعِ گفتگو بنا دیا ہے۔