اسلام آباد: صحافیوں سے الیکشن میں کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد جاری ہے اور کلب میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ کلب کی سپر مارکیٹ کے گیٹ کی تبدیلی اور بیرونی دیوار کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔

جاری منصوبوں کے تحت ممبران اور مہمانوں کے لیے گیسٹ روم جبکہ خواتین کے لیے خصوصی کمرہ تیار کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کانفرنس روم کی تیاری کا کام جاری ہے، جبکہ نئے اسٹوڈیو اور ڈیجیٹل لائبریری کے منصوبے پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات صحافیوں سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل اور عملی تبدیلی کی جانب پیش رفت ہیں۔

مزید کہا گیا کہ صحافیوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ سمیت الیکشن میں کیے گئے تمام وعدوں کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور ان شاء اللہ صحافی برادری سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔