اسلام آباد: پاک فضائیہ کے باصلاحیت فائٹر پائلٹ اسکواڈرن لیڈر خواجہ فہد شبیر لبلبے کے کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ وہ اپنی 40ویں سالگرہ سے محض دو روز قبل خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
اسکواڈرن لیڈر خواجہ فہد شبیر گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض کے خلاف بہادری سے جنگ لڑ رہے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر پر پاک فضائیہ کے افسران، عسکری حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مرحوم کی ملک و ملت کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔