اسلام آباد: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے محسن نقوی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں عہدے بہت چھوٹے ہو گئے ہیں اور اب ان کی کوئی عزت باقی نہیں رہی۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ 2024 کے انتخابات کے بعد مولانا فضل الرحمان سے بار بار درخواست کی گئی کہ وہ لاہور آئیں اور مل کر حکومت بنائیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کہیں اور سے بھی فون آیا اور مولانا فضل الرحمان کے لیے جہاز بھیجنے کی پیشکش کی گئی، تاہم مولانا نے انکار کر دیا۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعلیٰ اور اسپیکر کو قید میں رکھا جائے تو پھر ملک میں عہدوں کی عزت کیا باقی رہ جاتی ہے؟