اپر چترال: سینیٹر محمد طلحہ محمود اپر چترال میں اپنے دفتر پہنچ گئے، جہاں سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی غلام محمد نے علاقے کے عوام کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔
سینیٹر محمد طلحہ محمود آج اپر چترال کے عوام سے ملاقات کریں گے، جس کے دوران علاقے کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ملاقات میں عوامی مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ علاقے کے عوام کو امید ہے کہ اس ملاقات سے اپر چترال کے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے اور ان کے حل کی راہ ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔