اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے چینی پولٹری بریڈ ’’گوانگ منگ‘‘ (Guangming) کی پاکستان میں باضابطہ لانچنگ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

ایویئن چکس (Avian Chicks) کے زیرِ اہتمام منعقدہ تقریب میں جدید چینی پولٹری بریڈر گوانگ منگ کو پاکستان میں متعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر میاں محمد اسلم نے پولٹری کے شعبے میں اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور نئی نسلوں کے تعارف سے اس شعبے میں ترقی کے نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔

میاں محمد اسلم نے ایویئن چکس کی انتظامیہ اور بالخصوص زبیر صادق کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ اقدام پاکستان کے پولٹری سیکٹر کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔