گوجرخان: پاکستان آرمی میں گوجرخان کے گاؤں سوج بہادر سے تعلق رکھنے والے تین بھائیوں کے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے تک پہنچنے پر علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اشرف بھٹی، لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف بھٹی اور لیفٹیننٹ جنرل محمد ندیم اشرف بھٹی تینوں بھائی پاکستان آرمی میں لیفٹیننٹ جنرل کے منصب پر فائز ہیں، جو گوجرخان کے لیے ایک منفرد اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

حالیہ طور پر لیفٹیننٹ جنرل محمد ندیم اشرف بھٹی کو ترقی ملنے پر اہلِ علاقہ اور عزیز و اقارب کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

دوسری جانب گوجرخان کے لیے ایک اور اعزاز سامنے آیا ہے، جہاں میجر جنرل چودھری امیر اجمل آف بھنگالی گجر کو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

علاقہ مکینوں نے پاکستان آرمی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی ان شخصیات کو ترقی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔