گجرات: گجرات سے تعلق رکھنے والی نسیم اختر نے اپنی محنت، لگن اور عقیدت کی منفرد مثال قائم کرتے ہوئے سوئی دھاگے کی مدد سے ہاتھوں سے مکمل قرآن پاک کی کڑھائی کرلی۔ اس عظیم کام کی تکمیل میں انہیں 32 سال لگے۔ تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ان کی یہ کاوش نہ صرف غیر معمولی ہنر کا مظہر ہے بلکہ قرآن پاک سے ان کی گہری محبت اور عقیدت کی بھی عکاسی کرتی ہے۔