اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو صوبے میں معدنیات کی تلاش اور ترقی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کو مکمل سکیورٹی اور ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 میں شرکت اور خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے پاکستان آنے والے تمام سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کیا۔ فورم میں 50 سے زائد ممالک کے 5 ہزار سے زیادہ مندوبین سمیت مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ صوبے میں موجود معدنی وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لیے سرمایہ کاری کریں۔