اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کی ترقی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔

ملاقات میں وفاق اور خیبرپختونخوا کے درمیان مؤثر رابطے اور ہم آہنگی مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل کے لیے اضافی اقدامات پر بھی زور دیا گیا۔