اپر چترال: اسلام آباد سے تعلق رکھنے والا ایک پیراگلائیڈر ذائنی پاس سے پرواز کے بعد حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق پیراگلائیڈر پرواز کے بعد لاپتا ہوگیا تھا، تاہم بعد ازاں مقامی افراد نے ریری (دوک شال) کے مقام پر اسے پیراشوٹ سمیت گرا ہوا دیکھا۔

اطلاعات کے مطابق حادثے میں پیراگلائیڈر جان کی بازی ہار گیا، تاہم واقعے کی مزید تفصیلات اور حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔