راولپنڈی: پختون قوم کی توانا آواز، معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمود خان بنگش کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کر دی گئی، جس میں ملک بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات، وزراء، اعلیٰ بیوروکریٹس، وکلا، علما، مشائخ، صحافیوں، عوام اور مرحوم کے احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نمازِ جنازہ کے موقع پر جمعیت علمائے اسلام آزاد کشمیر کے امیر اور معروف مذہبی شخصیت مولانا سعید یوسف نے محمود خان بنگش کی زندگی، کردار اور دینی، ملی، سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

شرکا نے مرحوم کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی وفات کو ایک بڑا نقصان قرار دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ محمود خان بنگش کی خدمات اور عوامی کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

نمازِ جنازہ میں شریک افراد نے مرحوم کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی جبکہ سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت بھی کیا۔