اسلام آباد: نیشنل پریس کلب میں دفاع و سلامتی امور سے وابستہ صحافیوں اور تجزیہ کاروں کی خصوصی نشست منعقد ہوئی، جس میں فورم آف ڈیفنس انالسٹس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔
نشست میں مختلف دفاعی و سیکیورٹی امور پر کام کرنے والے صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے شرکت کی، جبکہ امریکا کے دورے اور دیگر مصروفیات کے باعث شریک نہ ہونے والے دفاعی تجزیہ کاروں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
شرکا نے ملکی دفاع، قومی سلامتی اور سیکیورٹی امور کے ساتھ ساتھ عالمی اور علاقائی صورتحال پر مؤثر تجزیاتی مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فورم آف ڈیفنس انالسٹس کے پلیٹ فارم سے ملکی دفاع و سلامتی، جیوپولیٹکس اور بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے تناظر میں اہم تجزیاتی نشستوں اور مباحثوں کا انعقاد کیا جائے گا۔