اسلام آباد: سینئر صحافی، تجزیہ نگار اور ایکسپریس نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف عامر الیاس رانا صحافتی حلقوں میں معروف نام ہیں۔ انہیں ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سےنوازا گیا ہے۔

عامر الیاس رانا کا تعلق رانگھڑ راجپوت خاندان سے بتایا جاتا ہے، جبکہ ان کے بزرگوں کا تعلق مشرقی پنجاب کے ضلع کرنال کے گاؤں ہابڑی سے ہے اور ان کی گوت چوہان بیان کی جاتی ہے۔

عامر الیاس رانا نے صحافت کے شعبے میں طویل عرصے سے خدمات انجام دیتے ہوئے قومی امور، سیاسی معاملات اور اہم ملکی و علاقائی موضوعات پر رپورٹنگ اور تجزیہ پیش کیا ہے۔ وہ اس وقت ایکسپریس نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔