الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریکِ انصاف نظریاتی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم کرتے ہوئے باقاعدہ سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اختر اقبال ڈار بلا مقابلہ تحریکِ انصاف نظریاتی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ تحریکِ انصاف نظریاتی کے انٹرا پارٹی انتخابات 7 جنوری کو منعقد ہوئے تھے، جن میں پارٹی کارکنان اور سابقہ عہدیداران نے بھرپور شرکت کی تھی۔
الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد پارٹی کی نئی قیادت کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے۔