تفصیلا ت کے مطابق پاکستان نے ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت، سعودی حکومت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سعودی عرب پر حملے خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں،ایسے اقدامات خطرناک اشتعال انگیزی ہیں جو خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مملکتِ سعودی عرب کی سلامتی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔