راولپنڈی: راجہ برکت خان اور راجہ جمروز خان چراہ والے کے خاندانوں کے درمیان دیرینہ خاندانی دشمنی کا خاتمہ ہوگیا۔ صلح کے لیے راولپنڈی کی سیاسی و سماجی شخصیات سینیٹر چوہدری تنویر خان، ایم این اے انجم عقیل خان اور حاجی راجہ گل زرین نے اہم کردار ادا کیا۔
اس موقع پر دونوں خاندانوں کے درمیان باہمی اختلافات ختم کرکے آئندہ مل جل کر رہنے اور بھائی چارے کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ راجہ جمروز خان کے خاندان نے صلح کی کوششوں میں کردار ادا کرنے پر سینیٹر چوہدری تنویر خان اور دیگر شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔
شرکا نے کہا کہ خاندانی تنازعات کا خاتمہ معاشرے میں امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے۔