اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام کو پاکستان کی 20 بااثر اور فیصلہ ساز شخصیات میں شامل قرار دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اعزاز انجینئر امیر مقام کی سیاسی خدمات، عوامی خدمت اور ملکی تعمیر و ترقی کے لیے ان کے کردار کا اعتراف ہے۔
بیان کے مطابق انجینئر امیر مقام نے خیبر پختونخوا سے وفاقی سطح تک سیاسی اور عوامی معاملات میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ان کی خدمات کو پاکستان کی ترقی اور عوامی فلاح کے حوالے سے بھی سراہا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ انجینئر امیر مقام نے اصولوں کی سیاست، خدمتِ خلق اور ملکی استحکام کے لیے کردار ادا کیا ہے۔