ریاض: آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اور لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کے رکن خورشید احمد قریشی نے سعودی عرب میں سعادتِ عمرہ حاصل کی۔

عمرہ کی ادائیگی کے دوران خورشید احمد قریشی نے پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ انہوں نے اپنے تمام دوست احباب، عزیز و اقارب اور رشتہ داروں کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگیں۔

اس موقع پر انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے، ملک و قوم کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور تمام دوست احباب، عزیز و اقارب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

انہوں نے اللہ تعالیٰ سے ملک میں امن و استحکام، عوام کی خوشحالی اور پاکستان کی ترقی و سربلندی کے لیے بھی دعا کی۔