اسلام آباد: چیئرمین نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) انجینئر قمر الاسلام راجہ نے کہا ہے کہ لیڈر وہ نہیں ہوتا جو ہار ڈلوائے اور فیتے کاٹے، بلکہ اصل لیڈر وہ ہوتا ہے جو ذہنوں کو تبدیل کرے اور جگنو بن کر لوگوں کو راستہ دکھائے۔
انجینئر قمر الاسلام راجہ نے کہا کہ ان شاء اللہ لوگوں کی معیشت اور معاشرت کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور اس مقصد کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن کو بنیادی ذریعہ بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کام نیوٹیک کے پلیٹ فارم سے کیا جائے گا، جبکہ ٹیکنیکل تعلیم اور ہنرمندی کا فروغ وزیراعظم پاکستان کے وژن کا حصہ ہے۔
چیئرمین نیوٹیک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کو فنی تعلیم اور ہنر سے آراستہ کرکے انہیں بہتر معاشی مواقع فراہم کرنے کے لیے نیوٹیک اپنا کردار جاری رکھے گا۔